بھٹکل:3؍ مارچ(ایس اؤ نیوز)چھوٹی ماہی گیر کشتی کے ذریعے سمندر میں مچھلی کا شکار کرکے۔ واپس لوٹنے کے دوران ایک ماہی گیر کشتی کا توازن کھوجانے سے بیچ سمندر میں گر ہلاک ہوگیا۔ واقعہ ہیبلے گرام پنچایت کے ہونے گدے کے قریب پیر کی شام کو پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت ہیبلے ہونے گدے کے مکین گوئیدا ناگپا موگیر (70) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ مہلوک کے پسماندگان میں بیوی، تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔